ابنا: غالب قندیل نے آج فارس نیوز سے گفتگو میں سعودی ولی عھد کے انتقال اور سعودی حکام کی بڑی عمروں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اس وقت سعودی عرب کا انتظام سی آئي اے کے ہاتھوں میں ہے اور سی آئي اے جو کچھ فیصلہ کرے اس پر سعودی عرب میں عمل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولی عھد کی موت کے بعد آل سعود کے حلقوں میں جاری اقتدار کی شدید جنگ امریکہ کے لئے ایک بڑا درد سر ہے کیونکہ امریکہ یہ چاہتا ہےکہ اس کی پالیسیاں بے چون وچرا جاری رہیں اور آل سعود پر اس کا تسلط باقی رہے ۔
غالب قندیل نے کہا کہ آل سعود برسوں سے امریکہ کی پالیسیوں پر عمل درامد کررہی ہے تاکہ مشرق وسطی میں امریکہ کے مفادات کی حفاظت کرسکے۔ عرب اور بین الاقوامی اسٹراٹیجیک اسٹڈیز سنٹر کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب صہیونی ریاست کا سب سےبڑا حامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دہائيوں سے سعودی عرب کی جانب سے امریکہ اور صہیونی ریاست کی پالیسیوں کی پیروی کی بنا پر سعودی ولی عھد کی موت سے امریکہ اور صہیونی ریاست کو شدید تشویش لاحق ہوچکی ہے۔ یاد رہے سعودی ولی عھد جو اناسی برس کے تھے علاج کے لئے سوئٹزرلینڈ میں تھے اور گذشتہ روز وہیں ان کا انتقال ہوا۔....... /169